ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا اولین دورہ اسرائیل و فلسطین اسی ماہ

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا اولین دورہ اسرائیل و فلسطین اسی ماہ

Fri, 04 Aug 2017 23:09:15    S.O. News Service

نیویارک،4اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیریش اسرائیل و فلسطین کا اپنا اولین دورہ اسی ماہ کریں گے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق اٹھائیس اگست سے شروع ہونے والا یہ دورہ تین روزہ ہو گا، جس میں گوٹیریش متعدد اسرائیلی اور فلسطینی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اسرائیل میں وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کے علاوہ وزیر دفاع سے بھی ملیں گے۔ پھر وہ رملہ جائیں گے جہاں ان کی ملاقات فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس سے ہو گی۔ یہ دورہ تعطل کے شکار اسرائیلی فلسطینی امن عمل کو آگے بڑھانے کی ایک کوشش ہے۔


Share: